ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام وفاق ممبراسپورٹس سنٹروں کے اراکین کی تربیت و رہنمائی کےلئے خصوصی پروگرام کا انعقاد

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام وفاق ممبراسپورٹس سنٹروں کے اراکین کی تربیت و رہنمائی کےلئے خصوصی پروگرام کا انعقاد

Thu, 30 Sep 2021 20:12:46    S.O. News Service

بھٹکل : 30؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل کے تمام اسپورٹس سنٹروں کا وفاق بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے تحت 30ستمبر بروز جمعرات کو اپنے اراکین کی تربیت اور رہنمائی کے لئے ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیاگیا ۔ جس میں وفاق کے سبھی ممبر سنٹرس کے عہدیداران اور اراکین شریک ہوکر استفادہ کیا۔ اور اسپورٹس سنٹروں کے ذمہ داروں نے اپنی کارکردگی کو پیش کیا۔

آزاد نگر کے گرین پیراڈائز میں منعقدہ پروگرام میں ڈاکٹر مولانا عبدالحمید رکن الدین ندوی نے’’اسپورٹس سینٹر اور ہماری ذمہ دارایاں ‘‘کے عنوا ن پر  کلیدی خطاب کرتےہوئے کہاکہ ہرسنٹر کی اپنی ایک خصوصی اہمیت ہوتی ہے ہر علاقے اور محلے میں کام کرنے کا انداز بھی الگ الگ ہوتاہے اسی کو سامنے رکھتے ہوئے اسپورٹس سنٹروں کو اپنا کام کرنا چاہئے۔ عوام میں، نوجوانوں میں، سماجی، تعلیمی  سمیت ہرایک میدان میں ہمارےاپنے کاموں کےلئے اللہ کے نبی ﷺ ہی ایک مثالی نمونہ ہیں انہی کی روشنی میں ہمارے اپنے کام انجام دینے چاہئے۔ اپنے محلے اورعلاقے کے لوگوں کی خیر خریت، عیادت کرنا، دوسروں کا بوجھ اتارنا، مہمان نوازی، مصیبت کے موقعوں پر مددکرنا، مشورے ، صلاح دینا اس طرح کے بے شمار کام ہیں ، سماجی خدمت کا میدان بہت بڑا میدا ن ہے دراصل خدمت سے افراد ہمارے قریب ہوتےہیں۔اس موقع پر محلوں کی پاکی صفائی پر خاص توجہ دینے کی ذمہ داران سے اپیل کی۔

 مولانا نے سینٹرس کے ذمہ داروں سے کہاکہ وہ تعلیمی میدان پر خاص توجہ دیں، محلہ کاتعلیمی  سروے کریں ، ڈراپ آؤٹس کی فہرست بنائیں انہیں دوبارہ اسکول میں داخلے کی کوشش کریں، زیر تعلیم بچوں میں سے جو علمی سطح پر کمزور ہیں ان کے لئے الگ سے انتظام کرتے ہوئے بہتر علم دینے کی کوشش کریں، ہرایک کو کوئی نہ کوئی ہنر سکھانے کی بات کہی ۔ مولانا اطہر نے کہاکہ محلہ کے وہ نوجوان اور افراد جو دین و دنیا سے بے خبر ہیں آوارہ گردی میں ہیں ان پر خاص توجہ دیں ، ان کے لئے دینی و تربیتی پروگرام منعقد کریں ، خاص کر معاشرے کے مالی سطح پر کمزور افراد کی معیشت کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں۔ معاشرے میں نوجوانوں کی ایسی تربیت کریں کہ وہ قائدانہ صلاحیت کے مالک بنیں ۔ نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا کریں ، جلسے ، جلوس، میٹنگ وغیرہ کی کارکردگی سے انہیں واقفیت کرانے کی اپیل کی۔

پروگرام  مولوی فواز منصوری ندوی کی تلاوت قرآن سے آغاز ہوا۔ اسماعیل چڑو باپا شاہ بندری نے نعت رسول ﷺ پیش کی۔ فیڈریشن کے   جنرل سکریٹری عمیر سعید رکن الدین نے پروگرام کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے سبھی کا استقبال کیا۔ فیڈریشن کے صدر مولوی عزیز الرحمن رکن الدین ندوی نے صدارت کی۔ فیڈریشن کے خازن  مولوی میراں پوتے  نے شکریہ اداکیا ۔فیڈریشن کے نائب صدرمولوی  اسماعیل انجم گنگاولی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ڈائس پر نائب صدردوم ساجد مصباح ، جوائنٹ سکریٹری مولوی وسیع اللہ ڈی ایف،تعلیمی کنونیر ایڈوکیٹ عمران لنکا، اسپورٹس سکریٹری محمد طلحہ ، نظم و ضبط سکریٹری عتیت کولا اور سابق صدر فیڈریشن امتیاز ادیاورسمیت کئی ذمہ داران موجود تھے۔


Share: